۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سعودی

حوزہ/سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور بحرین سمیت کئی ممالک کے رہنماؤں سے ذاتی طور پر اپنے شہریوں کا خیال رکھنے کی اپیل ہندوستانی وزیر اعظم نے کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خلیج فارس کے عرب ممالک میں رہائش پذیر ہندوستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے باشندوں کو لاحق مشکلات کے پیش نظر ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور بحرین سمیت کئی ممالک کے رہنماؤں سے ذاتی طور پر اپنے شہریوں کا خیال رکھنے کی اپیل کی ہے۔

ہندوستانی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق نریندر مودی نے سترہ مارچ کو سعودی عرب کے شاہ سلمان، چھبیس مارچ کو ابوظبی کے شہزادے شیخ محمد بن زائد النہیان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، یکم اپریل کو کویت کے وزیراعظم شیخ الخالد الحماد الصباح اور چھے اپریل کو بحرین کے شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ سے بات کی تھی جس میں انہوں نے ہندوستانی باشندوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائے جانے پر زور دیا تھا۔

ہندوستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک پابندیوں، لاک ڈاؤن کی صورتحال اور کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر بیرون ملک رہنے والی ہندوستانی کمیونٹی کے اہلخانہ میں کافی تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .